Diploma In Theology

خُدا کے کلام کو سمجھنا ایک برکت ہے، اور اُس پر چلنا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی

ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ایک ایسے منفرد اور جامع بائبل کورس میں، جو نہ صِرف بائبل مُقدس کے مطالعہ کو آسان اور بامقصد بناتا ہے بلکہ آپ کو ایک پختہ، باشعور، اور باعمل مسیحی بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔یہ کورس اُن تمام افراد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو بائبل کو گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں، اپنی ایمانی بنیادوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، اور کلیسیائی خِدمت یا ذاتی رُوحانی ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

کورس کے اہم موضوعات

بائبل مُقدس کا تعارف، پُرانے عہد نامے کا تعارف،نئے عہد نامے کا تعارف،پولُس رُسول کے خُطوط،عالمی کلیسیائی تاریخ، پاکستانی کلیسیائی تاریخ، بدعتیں، خُدا کی بابت تعلیم، یسوع کی بابت تعلیم، رُوح اُلقدس کی بابت تعلیم، عِلم اُلفرشتگان، عِلم اُلوعظ، عِلم اُلانسان، عِلم اُلکفارہ، عِلم اُلگناہ، عِلم اُلشیطان، بیابانی سفر، با اِختیار مسیحی زندگی، اِلہام،انبیائے کرام، شادی سے پہلے شادی کے بعد، مسیحی خاندان، دُعا، حمدوستائش، مسیحی کِردار، لیڈرشپ، پاسبانی خِدمت، ایمان، مسیحی شاگِردیت، آخرت۔۔۔اِن سبھی کورسز کو تیار کرنے میں ہماری ٹیم دُعا اور محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے، جیسے ہی کوئی کورس تیار ہوتا ہے ہم اُسے اپ لوڈ کر دیتے ہیں جنہیں آپ ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں  اور اِن  میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات (ایم۔ایس۔ورڈ) میں تحریر کر کے اِسی ویب سائٹ پر ہمیں بھیج سکتے ہیں۔۔